ایک ارب ڈالر کی کمائی، مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بایوپک ’مائیکل‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کر دی اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سوانحی فلم بن گئی ہے۔

ہدایت کار انٹوائن فوکوا کی اس فلم نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بوہیمین ریپسوڈی‘ اور کرسٹوفر نولان کی ’اوپن ہائیمر‘ کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔ ’بوہیمین ریپسوڈی‘ نے دنیا بھر میں 911 ملین ڈالر جبکہ ’اوپن ہائیمر‘ نے 977 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ کم عمر مائیکل جیکسن کا کردار جولیانو کرو ویلدی نے نبھایا ہے۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں کولمین ڈومنگو، نیا لانگ اور جیسیکا سولا شامل ہیں۔

فلم کو ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا اور معروف ویب سائٹ روٹن ٹومیٹوز پر اسے ناقدین کی جانب سے 40 فیصد ریٹنگ دی گئی تاہم شائقین نے اسے بھرپور پذیرائی بخشی اور فلم کو 97 فیصد آڈیئنس اسکور حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھی پہن کر مائیکل جیکسن کے شاندار ڈانس اسٹیپس، بھارتی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 217 ملین ڈالر کی ریکارڈ کمائی کی جو کسی بھی میوزیکل بایوپک کی تاریخ کا سب سے بڑا افتتاحی بزنس ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کی عالمی شہرت کے ساتھ ساتھ ان کی ابتدائی زندگی، خاندانی پس منظر، کامیابیوں اور پیشہ ورانہ سفر میں پیش آنے والے چیلنجز کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی شاندار کامیابی کو نہ صرف مائیکل جیکسن کے مداحوں بلکہ فلمی صنعت کے لیے بھی ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب