ایران نے معاہدہ توڑ دیا، اب سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ توڑ دیا ہے، اب اس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کررہا ہے، اور اس کے عوض معاوضہ بھی وصول کرےگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا امریکا ایران کشیدگی پر اظہار تشویش، برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا آبنائے ہرمز کا سرپرست بنے گا اور اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کی نگرانی کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ امریکا ایران کے فوجی اثاثے تباہ کر چکا ہے اور جب بھی ایران کی جانب سے ڈرون بھیجے جاتے ہیں، امریکا ان کا سخت جواب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سخت حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور امریکا اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی حکام سے 11 گھنٹے مذاکرات کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی حکام کے ساتھ 11 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، تاہم انہوں نے ان مذاکرات کی نوعیت یا نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آئندہ کسی بھی قیمت کے بغیر دوسرے ممالک کی حفاظت نہیں کرے گا، بلکہ جہاں بھی امریکی کردار ہوگا، وہاں اس کے مفادات اور معاوضے کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp