پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر زاہد حسین نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈاکٹر زاہد حسین کو اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اپنے ڈھاکا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:ملک سے فرار شیخ حسینہ واجد کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپس آ کر گرفتاری دینے کا اعلان

دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم