بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جس پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ قدرتی آفت کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی سے سڑکیں، مکانات اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہونے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر انہیں دلی افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ تمام افراد کی حفاظت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی، جبکہ اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل ہمدردی اور تعاون کا پیغام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں