راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کے نئے بس ٹرمینل کے قریب کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور مسلح افراد کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رہنما راجہ امجد علی کا لاتعلقی کا اعلان، نوجوانوں کو دور رہنے کی اپیل

آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیم جے اے اے سی گزشتہ ہفتے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد مبینہ طور پر صبح سویرے بس ٹرمینل کے عمومی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاکہ اس کا الزام سیکیورٹی فورسز پر عائد کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی فضائی نگرانی کے ذریعے بھی تصدیق کی گئی، جبکہ ویڈیو شواہد میں بھی فائرنگ کا عمل دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق جب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے پیش قدمی کی تو ان پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک بہادر سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ 150 متحرک افراد شیڈول فورتھ میں شامل، فہرست اور نوٹیفکیشن جاری

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جے اے اے سی سے منسلک افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام نے کہا کہ علاقے کو فوری طور پر کالعدم جے اے اے سی کے ارکان اور مسلح افراد سے کلیئر کرانا ضروری ہے، کیونکہ مقامی آبادی کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 14 جولائی کی صبح پیش آنے والے واقعات نے کالعدم جے اے اے سی کے مبینہ پرتشدد کردار اور مسلح عناصر کی موجودگی کو ظاہر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ