خواتین ایتھلیٹس کی جنسی انداز میں کوریج کی روک تھام، نئے یورپی رہنما اصول جاری

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی ایتھلیٹکس اور یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے خواتین ایتھلیٹس کی نشریاتی کوریج کے دوران ان کی جنسی انداز میں عکاسی کی روک تھام کے لیے نئی رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان ہدایات کا مقصد کیمرا اینگلز اور سلو موشن ری پلے کے استعمال کو اس انداز میں بہتر بنانا ہے کہ توجہ کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کے بجائے ان کی کھیلوں کی صلاحیت اور کارکردگی پر مرکوز رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص ایام میں خواتین ایتھلیٹس کو درپیش چیلنجز: کھیل کے میدان میں ایک پوشیدہ آزمائش

’ریزنگ دی بار‘ کے عنوان سے جاری دستاویز خواتین ایتھلیٹس کی آراء کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

کئی کھلاڑیوں نے شکایت کی تھی کہ بعض کیمرا شاٹس اور غیر ضروری سلو موشن ری پلے انہیں غیر آرام دہ محسوس کراتے ہیں اور ان کی کارکردگی سے توجہ ہٹا دیتے ہیں۔

یورپی ایتھلیٹکس کے صدر دوبرومیر کارامارینوف نے کہا کہ فلم بندی کے یہ رہنما اصول خواتین کھلاڑیوں کی غیر مناسب عکاسی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جبکہ کھیلوں کی نشریات کے اعلیٰ تکنیکی اور تخلیقی معیار کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

ہدایات کے مطابق براڈکاسٹرز کو جسم کے مخصوص حصوں کے طویل کلوز اپ، نیچے یا پیچھے سے لیے گئے لو اینگل شاٹس، اور ایسے سلو موشن ری پلے سے گریز کرنا چاہیے جو کھیل کی تکنیکی سمجھ میں کوئی اضافہ نہ کریں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی

اس کے بجائے وسیع کیمرا اینگلز استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ کھلاڑی کی مکمل حرکت اور تکنیک کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

سابق عالمی لانگ جمپ چیمپئن ایوانا اسپانووچ نے کہا کہ جدید کیمرا اینگلز، فضائی مناظر اور معلوماتی گرافکس کے ذریعے کھیل کی تکنیکی باریکیوں کو زیادہ مؤثر انداز میں ناظرین تک پہنچایا جا سکتا ہے، جبکہ سلو موشن صرف وہاں استعمال ہونا چاہیے جہاں اس سے تکنیکی وضاحت میں مدد ملے۔

رہنما اصولوں میں ہائی جمپ، پول والٹ، لانگ جمپ، ٹرپل جمپ اور دوڑ کے مقابلوں کی فلم بندی کے لیے درست اور غلط کیمرا اینگلز کی مثالیں بھی دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے جذبات، کامیابی کے جشن اور کوچز کے ساتھ ان کے روابط کو باوقار انداز میں فلم بند کرنے کی بھی ہدایات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل گیمز کی گولڈ میڈلسٹ 2 خواتین سمیت 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے

ای بی یو اسپورٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلین کلین نے کہا کہ غیر ضروری کلوز اپ، نامناسب کیمرا اینگلز اور بے مقصد سلو موشن ری پلے خواتین ایتھلیٹس کی مہارت اور کامیابیوں سے توجہ ہٹا کر نقصان دہ سماجی تصورات کو فروغ دیتے ہیں۔

ان کے مطابق یہ رہنما اصول پابندیاں عائد کرنے کے لیے نہیں بلکہ براڈکاسٹرز، کیمرا آپریٹرز اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک مثبت مکالمے کا آغاز ہیں تاکہ خواتین کھیلوں کی کوریج زیادہ باوقار، متوازن اور پیشہ ورانہ بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں