گندم اور پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ملک میں گندم اور پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کی طلب و رسد، پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایندھن ذخائر وافر مقدار میں، قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، سیکریٹری قومی غذائی تحفظ، چیئرمین اوگرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی چیف سیکریٹریز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تمام صوبوں میں گندم کی طلب اور رسد معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس موقعے پر کہا کہ عوام اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اور ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی صوبے کو اضافی گندم کی ضرورت پیش آئی تو اسے پاسکو کے ذخائر سے پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کتنے باقی؟ این سی ایم سی اجلاس میں جائزہ، منافع خوروں کی حرکت پر اظہار تشویش

انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاسکو صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ گندم کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایندھن کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر احد چیمہ اور چیئرمین اوگرا نے تمام چیف سیکرٹریز سے درخواست کی کہ وہ اوگرا کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوز پٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: کیا ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے؟

احد چیمہ نے کہا کہ علاقائی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوری یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والی پٹرولیم کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور ایندھن کی کسی قسم کی قلت نہیں لہٰذا کسی بھی کمپنی یا پٹرول پمپ کو ناجائز منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، بلا تعطل سپلائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 13 روپے 18 پیسے، ڈیزل 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جائز کاروبار کرنے والوں کو ہرگز ہراساں نہیں کیا جائے گا تاہم ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

 نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق

دہشتگردی اور لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انتخابی قافلے پر حملے کے بعد تنویر الیاس کا بیان

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون