آزاد کشمیر کے عام انتخابات 3 مرحلوں میں ہوں گے، انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے عام انتخابات 3 مرحلوں میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا، جبکہ الیکشن ملتوی کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ اس طرح آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں

انہوں نے بتایا کہ ہر مرحلے کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد اسی مرحلے کے غیر سرکاری اور سرکاری نتائج جاری کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی انتظامی امور، انتخابی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، شفاف، منظم اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ مرحلہ وار انتخابات سے سکیورٹی، انتخابی عملے کی تعیناتی اور انتخابی عمل کی نگرانی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے تمام ریٹرننگ افسران، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے انتخابی شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں مکمل کریں تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر: انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں، انتخابی مہم کو پرامن رکھیں اور جمہوری عمل کی کامیابی کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔

دریں اثنا، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، عوامی ایکشن کمیٹی اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں