آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کے قریب، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے عوام کے لیے خوشخبری، ریاست میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس شروع ہونے جا رہی ہے۔ جدید سفری سہولت کے منصوبے کے تحت آئندہ چند روز میں 10 گرین الیکٹرک بسیں مظفرآباد پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں سڑکیں بحال، مارکیٹیں کھل گئیں، سیاحوں کی آمد شروع

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے دورہ مظفرآباد کے دوران اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت کے لیے 10 الیکٹرک بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، جو جلد مظفرآباد کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

اگر یہ بسیں مظفرآباد پہنچ کر سروس کا آغاز کرتی ہیں تو یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا موقع ہوگا کہ ریاست کے کسی شہر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے انوکھی ’خواہش‘ کا اظہار

الیکٹرک بس سروس سے نہ صرف شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

مظفرآباد کے شہریوں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں اس سہولت کو آزاد کشمیر کے دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp