فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں ہنگامی حالات کے دوران آگ بجھانے کے لیے نصب کیے گئے ایمرجنسی واٹر سسٹم کا حیران کن استعمال سامنے آگیا جہاں شہریوں نے اسے ہاتھ اور چہرہ دھونے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد آگ بجھانے کے لیے مختص اس ایمرجنسی واٹر سسٹم سے ہاتھ اور چہرہ دھو رہے ہیں حالانکہ یہ سہولت کسی بھی آتشزدگی کی صورت میں فوری امدادی کارروائیوں کو ممکن بنانے کے لیے نصب کی گئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی املاک کے غلط استعمال، شہری شعور اور ایمرجنسی سہولیات کے تحفظ سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نظام انسانی جانوں اور املاک کو بچانے کے لیے نصب کیا گیا تھا مگر افسوس کہ بہت سے لوگوں کو اس کی اہمیت اور مقصد کا ہی علم نہیں۔

کئی صارفین نے رائے دی کہ اس معاملے میں کسی ادارے یا حکومت سے زیادہ عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور قومی و عوامی املاک کا درست استعمال یقینی بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں معمولی ٹکر پر کار سوار کا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر پر ہاکی سے حملہ، ویڈیو وائرل

شہریوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی آلات اور سہولیات کے درست استعمال سے متعلق مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے، واضح ہدایات اور انتباہی بورڈز نصب کیے جائیں، جبکہ ان سہولیات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ضرورت کے وقت یہ نظام اپنی اصل مقصد کے مطابق بروقت استعمال ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش