مظفرآباد ڈویژن: انتخابات سے قبل گہما گہمی عروج پر، ووٹرز کا جوش و خروش، ثاقب مجید راجا انتخابی مہم میں سب سے آگے

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم اپنے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ڈویژن بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔

شہری اور دیہی علاقوں میں انتخابی ماحول پوری طرح گرم ہے، جہاں گلیاں، بازار اور دیہات انتخابی سرگرمیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: میرپور ڈویژن  انتخابات: بڑے برج الٹ گئے، 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں، کارنر میٹنگز، عوامی اجتماعات اور مختلف مقامات پر چائے نشستوں کے ذریعے اپنے منشور سے عوام کو آگاہ کررہے ہیں اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 کھاوڑہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ثاقب مجید راجا بھی اپنی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ حلقے کے مختلف علاقوں کے مسلسل دورے کر رہے ہیں اور عوام سے براہِ راست ملاقاتوں کے ذریعے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ثاقب مجید راجا نے یونین کونسل کچیلی کے علاقے کوٹ ترہالہ کے ہاشمی محلہ کا دورہ کیا، جہاں اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر معززین علاقہ نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقے کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن ثاقب مجید راجا نے کہاکہ اگر عوام نے انہیں خدمت کا موقع دیا تو حلقہ کھاوڑہ کی محرومیوں کے خاتمے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور متوازن ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور وہ انتخابات کے بعد بھی عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کی حمایت اور اعتماد ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، اسی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے وہ بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور کامیابی کی صورت میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

لامین یامال نے شکیرا اور جیرارڈ پیکے کا بیش قیمت عالی شان گھر خرید لیا

افغانستان کے سابق سیکیورٹی اہلکار اب بھی قتل، تشدد اور من مانی گرفتاریوں کے خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ

نریندر مودی دور میں شہری آزادیوں کی صورتحال مزید خراب، سوکس نے بھارت کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا

موسلادھار بارشوں کا الرٹ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین