پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں نے مایوس کیا، پہلے کراچی رورہا تھا اب گلگت بلتستان کی باری ہے، طلال چوہدری

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں نے مایوس کیا ہے اور پہلے کراچی رو رہا تھا اب گلگت بلتستان بھی روئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کے بل پر تنقید، طلال چوہدری کی وضاحت

نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا 18ویں ترمیم کے بعد جو نتائج آنے چاہیے تھے وہ نہیں آئے  کیوں کہ صوبے اس طرح کام نہیں کرسکے جیسا کہ ترمیم کے بعد ان سے توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور امن و امان سنبھالنا اسی کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہیے اور بیلٹ کا فیصلہ کارکردگی پر منحصر ہونا چاہیے اور جہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے تو اس کو پہلے ہی کارکردگی سے بہت زیادہ ووٹ مل رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران قرارداد لانا ایک سیاسی حربہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتظامی لحاظ سے جہاں سب سے زیادہ ضرورت ہے وہاں صوبے بننے چاہییں۔

مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا حقائق کے منافی، سہولیات کی فراہمی قانون کے مطابق ہے، طلال چوہدری

کشمیر کی صورتحال اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 38 میں سے 37 مطالبات مان لیے جائیں پھر بھی لاشیں گرادی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے