پاکستان میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل تباہی مچاتا جا رہا ہے جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 136 ہوگئی ہے جبکہ 418 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 4 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
PMD Weather Warning | 03– 04 August 2026
The public is advised to avoid unnecessary travel during intense rainfall, stay away from low-lying areas and follow instructions from local authorities.#WeatherAlert #HeavyRain #UrbanFlooding #FlashFlood #LandslideAlert #PMD #StaySafe pic.twitter.com/XAbH0eHvrc
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 3, 2026
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دریائی سیلاب، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، فلیش فلڈ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح بلند
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے لہری میں ہیڈ گوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر میں نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ دریائے ناری پر ہیڈ ناری کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہے۔
Glacier Lake Monitoring Update: Maximum Air Temperatures Observed Across Glaciated Valleys on August 03, 2026.#PMD #GLOFMonitoring #GlacierLakeMonitoring #PakistanWeather #AirTemperatureUpdate #GlaciatedValleys #GilgitBaltistan #KhyberPakhtunkhwa #NorthernPakistan #GlacierMelt pic.twitter.com/MHQzZsDDUR
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 3, 2026
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران دریائے چناب کے مقام مرالہ پر اونچے درجے کا بہاؤ متوقع ہے جبکہ خانکی اور قادرباد کے مقامات پر پانی درمیانے درجے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے جہلم، راوی، کابل اور ان سے ملحقہ معاون دریاؤں میں بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ
این ڈی ایم اے کے مطابق راوی اور ستلج میں پانی کی صورتحال کا انحصار بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے جانے والے پانی پر ہوگا۔
فلیش فلڈ اور اربن فلڈنگ کا خطرہ
این ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں، خیبرپختونخوا کے وسطی اور جنوبی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
🌾 FARMER'S WEATHER ADVISORY: Monsoon Rain & Heavy Downpour Alert for Punjab, KP, Potohar & Gilgit-Baltistan (Aug 4 – Aug 6) Official agricultural weather forecast from Pakistan Meteorological Department (PMD weatherTV). Farmers across Punjab, Khyber Pakhtunkhwa, Potohar .. pic.twitter.com/AeDmW04n9C
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 3, 2026
اسی طرح راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیلابی پانی میں پیدل یا گاڑی کے ذریعے گزرنے کی کوشش نہ کریں، موسم اور سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کے بعد ہی سفر کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
Weekly Weather Outlook (03– 09 August, 2026).#PMD #weatherforecast #Monsoon2026 #HeavyRain #FlashFlood #rain #LandslideAlert #PakistanWeather #WeatherUpdate #StayAlert pic.twitter.com/ddgeFx5XoS
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 3, 2026
این ڈی ایم اے نے عوام کو پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ استعمال کرنے کی بھی تلقین کی ہے تاکہ انہیں موسم اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت اطلاعات مل سکیں۔
حکومت کا ہنگامی اجلاس
دوسری جانب وزیراعظم کی قائم کردہ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 10واں روزانہ جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیار رہنے اور امدادی و بحالی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں: پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، جبکہ وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، چیف سیکریٹریز، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر امدادی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بارشوں کی تازہ صورتحال، جانی و مالی نقصانات، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان اور جاری امدادی و ریسکیو آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان
چوتھے مون سون اسپیل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا، کئی سڑکیں اور رابطہ پل متاثر ہوئے جبکہ زرعی اراضی اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
🌧️Daily Flood Bulletin | 03 Aug 2026
⚠️ Low to Medium flooding is expected in River Chenab. Flash flooding is possible in KP streams, DG Khan hill torrents, River Kabul tributaries & northern Balochistan. Urban flooding may occur in parts of Punjab. Stay updated.#PMD pic.twitter.com/6Sask3cAxO— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 3, 2026
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بے گھر خاندانوں کو عارضی رہائش اور امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیا بلوچستان میں ہونے والی بارشیں تیزابی ہیں؟
این ڈی ایم اے نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں، حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور آئندہ چند روز تک ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر غیر ضروری خطرات سے گریز کریں۔














