ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ، اطلاق اگست کے بلز میں ہوگا

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 75 پیسے اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں میں ہوگا۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا جبکہ کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے صارفین بھی اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے متاثر ہوں گے۔

اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

سولر صارفین کے لیے نیپرا کے نئے قواعد

دوسری جانب نیپرا نے سولر توانائی کے فروغ کے لیے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے منظوری کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں سولر بجلی کی استعداد 38 ہزار میگاواٹ کے قریب، 2035 تک 90 فیصد صاف توانائی کا ہدف، اویس لغاری

نئے قواعد کے مطابق 25 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو اب نیپرا سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی (ڈسکو) ہی ایسے صارفین کی درخواستوں کی منظوری دے سکے گی جس سے سولر سسٹم لگانے کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔

یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پاکستان میں بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور توانائی کے مسائل کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری ادارے تیزی سے سولر توانائی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق نئے قواعد سے سولر نظام کی تنصیب میں حائل رکاوٹیں کم ہوں گی اور زیادہ لوگ قابل تجدید توانائی کے استعمال کی طرف راغب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، فوری اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا حکم

پاکستان میں چھتوں پر سولر سسٹم لگانے کا رجحان گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ اندازوں کے مطابق ملک کے 15 سے 25 فیصد تک گھرانے کسی نہ کسی شکل میں شمسی توانائی استعمال کر رہے ہیں جن میں بنیادی روشنی کے نظام سے لے کر مکمل رہائشی سولر سسٹمز اور قومی گرڈ سے منسلک ہائبرڈ نظام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ہاکی ٹیسٹ سیریز: جنوبی کوریا کی آخری میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟