نصرت فتح علی خان کے مزار پر قوالی اور نوٹوں کی برسات کرنے پر راحت فتح علی پر شدید تنقید

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف قوال راحت فتح علی خان نے اپنے چچا اور لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا تاہم مزار پر قوالی پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

راحت فتح علی خان اپنے بیٹے شاہ زمان علی خان کے ہمراہ نصرت فتح علی خان کے مزار پر پہنچے جہاں دونوں نے مزار کے قریب کلام پیش کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مداح بھی موجود تھے جبکہ ویڈیو میں مزار پر نوٹ نچھاور کیے جاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Qamar (@andron_lyallpur)

مزار پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے اسے ناپسند کیا اور قبر کے احترام سے متعلق سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’قبر کا کوئی احترام نہیں ہے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا ’لگتا ہے وہ پھر نشے میں ہیں‘ جبکہ ایک صارف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’استغفراللہ، یہ کیا ہو رہا ہے‘؟

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی وفات کو تقریباً تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ تاہم ان کی موسیقی اور قوالی کا فن آج بھی دنیا بھر میں مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp