پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے کی صوبائی حکومت کی تجویز سے اصولی اتفاق کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان، پنجاب حکومت کی 4 رکنی کابینہ کمیٹی، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم انتخابات کی تیاری اور وسائل کی فراہمی کے لیے وقت درکار ہے۔ صوبائی حکومت نے 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران انتخابات کرانے کی تجویز دی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کی صوبائی حکومت کو مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

صوبائی حکومت کے مطابق اس عرصے میں طلبہ کے امتحانات مکمل ہوچکے ہوں گے جبکہ دھند کا مسئلہ بھی کم ہوگا۔ انتخابات مرحلہ وار کرانے کی صورت میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات مرحلہ وار کرانے ہیں تو صوبائی حکومت اپنا پلان جلد کمیشن کے سامنے پیش کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، جبکہ الیکشنز ایکٹ کے تحت بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟