راولپنڈی میں خاتون کے قتل پر حنا پرویز بٹ کا اظہار تشویش، ملزمان کو سزا دلوانے کا عزم

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے راولپنڈی میں خاتون حنا جاوید کے قتل کے افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور متاثرہ خواتین کو خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ حنا جاوید کے گھریلو تشدد کے نتیجے میں قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انہوں نے بتایا کہ وہ حنا جاوید قتل کیس کے حوالے سے سی پی او راولپنڈی سے مسلسل رابطے میں رہیں اور متعلقہ حکام سے معاملے پر پیش رفت سے آگاہی حاصل کرتی رہیں۔

حنا پرویز بٹ نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے  تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا، ‘ان شا اللہ ملزمان اپنے انجام کو پہنچیں گے اور حنا جاوید اور اس کے لواحقین کو انصاف ضرور ملے گا۔’

یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی درندگی سے روح کانپ اٹھتی ہے‘، حنا جاوید کے بہیمانہ قتل پر صارفین کا احتجاج

انہوں نے گھریلو تشدد کا شکار خواتین پر زور دیا کہ وہ خاموشی سے تشدد برداشت نہ کریں، کیونکہ خاموش رہنے سے تشدد کا سلسلہ رکنے کے بجائے بعض اوقات مزید سنگین صورت اختیار کرسکتا ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مسلسل گھریلو تشدد بعض اوقات حنا جاوید جیسے المناک واقعات کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے تشدد کے کسی بھی واقعے کو معمولی سمجھنے کے بجائے بروقت متعلقہ اداروں کو اطلاع دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور ویمن پروٹیکشن سنٹرز خواتین کو گھریلو تشدد کے خلاف مسلسل آگاہی فراہم کر رہے ہیں اور خواتین کو تحفظ اور قانونی معاونت کے حوالے سے بھی رہنمائی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حنا جاوید کے بہیمانہ قتل پر خاتونِ اول کا اظہارِ تشویش

چیئرپرسن نے خواتین سے اپیل کی کہ گھریلو تشدد کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں، بروقت شکایت نہ صرف گھریلو تشدد کی حوصلہ شکنی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ کسی بڑے سانحے کو روکنے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب پریمیئم کی قیمتوں میں ستمبر سے 15 فیصد تک اضافے کا اعلان

خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات، پارلیمانی کاکس اور ’این سی ایس ڈبلیو‘ کا سخت مؤقف، فوری تحقیقات کا مطالبہ

جدید نظام پانی نہ بچا سکا تو بھارت کو صدیوں پرانے آبی نظام یاد آگئے

سلیکون ویلی کا مصنوعی ذہانت سے متعلق مستقبل کا تصور کیوں تشویش کا باعث بن سکتا ہے؟

میر رضا علی قتل کیس: مقتول کے اہلخانہ کا عدالتی کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، جے آئی ٹی بنانے کی استدعا

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار