مریم نواز کی سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی ہے، جس میں زراعت، آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے ڈپٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو، ہیڈ آف پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ وانگ جین زن، ایگزیکٹو وائس گورنر سنکیانگ ژانگ ینگ چن اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل لی کی یونگ بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

صوبہ سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری چن شیاوجیانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران زراعت کے فروغ کے لیے جدید فضائی ٹیکنالوجی، جدید واٹر لیولنگ اور ڈیجیٹل فصل نگرانی کے نظام اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ زرعی آبپاشی، زرعی مشینری اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی حکام کو زرعی مشینری، پانی کے مؤثر استعمال، آبپاشی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں اشتراک کی پیشکش کی۔ بہتر زرعی پیداوار کے لیے چین کے آزمودہ بیج استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب اور چین کے درمیان وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں ترقی، علاقائی استحکام اور چین کی بین الاقوامی حکمت عملی کے تحت باہمی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ملک بھر میں گندم، مکئی، گنے اور چاول کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کارپوریٹ زون فارمنگ میں سنکیانگ کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟