وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سہرا پارٹی قیادت اور کارکنان کی محنت کو جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لیے وفاقی حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ آزاد جموں و کشمیر میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، شکست کے بعد مخصوص نشست سے واپسی نے سیاسی منظر بدل دیا

مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ جاری

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو بجلی کے نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ

سعودی وزیر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

نیپال میں تباہ کن سیلابی ریلے سے 552 افراد ہلاک، 1,400 سے زیادہ لاپتا، پاکستان کا ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ