سلمان خان پسندیدہ ریئلٹی شو میزبانوں کی فہرست میں سب سے آگے

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پسندیدہ ریئلٹی شو میزبانوں کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

پسندیدہ ریئلٹی شو میزبانوں کے انتخاب میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر 79 فیصد اور یوٹیوب پر 64 فیصد ووٹ حاصل کیے، انہوں نے روہت شیٹی، فرح خان اور رتیش دیش مکھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہر طرف گندگی اور صرف ایک بیت الخلا‘، سلمان خان نے جیل میں گزرے دنوں کا حال سنا دیا

’ورائٹی انڈیا‘ نے اپنے صارفین سے پسندیدہ ریئلٹی شو میزبان کے انتخاب کے لیے ووٹ مانگے، جس میں سلمان خان نے انسٹاگرام اور یوٹیوب دونوں پر واضح برتری حاصل کی۔

انسٹاگرام پر سلمان خان کو 79 فیصد ووٹ ملے، جبکہ ’خطرون کے کھلاڑی 15‘ کے میزبان روہت شیٹی 19 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Variety India (@varietyindia)

’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کی میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ کو مجموعی طور پر 2 فیصد ووٹ ملے، جبکہ ’دی ٹریٹرز‘ کے دوسرے سیزن کے میزبان کرن جوہر نے ایک فیصد ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان قانونی مشکل میں، 3 کروڑ روپے کے تنازع پر عدالت نے طلب کرلیا

یوٹیوب پر بھی سلمان خان سب سے آگے رہے اور انہیں 64 فیصد ووٹ ملے۔ روہت شیٹی 19 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ کرن جوہر کو 10 فیصد ووٹ ملے۔ فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے مجموعی طور پر 8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

سلمان خان اس وقت ’بگ باس‘ کے 20ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہ 2010 میں چوتھے سیزن سے اس ریئلٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

فلمی محاذ پر سلمان خان حال ہی میں جنگی ڈراما ’ماتری بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ میں نظر آئے، جو بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان 2020 میں گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم 14 اگست 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے پیچھے کوئی گینگ نہیں تھا، ممبئی پولیس کا حیران کن انکشاف

اس سے قبل رواں برس سلمان خان رشمیکا مندانا کے ساتھ ایکشن ڈراما ’سکندر‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ