سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے پیچھے کوئی گینگ نہیں تھا، ممبئی پولیس کا حیران کن انکشاف

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے دھمکی کا تاثر دینے کے لیے جعلی شناخت اور فرضی واٹس ایپ چیٹس تیار کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران واٹس ایپ چیٹس میں متعدد تضادات سامنے آئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملزم کے دعووں کی تصدیق نہ کرسکی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو خوفزدہ کرنے اور ان سے رقم بٹورنے کے مقصد سے دھمکی کا پورا معاملہ گھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے جم میں آگ لگ گئی، تمام افراد بحفاظت نکال لیے گئے

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے الیکٹرانک ذرائع سے جعلی شناخت اور واٹس ایپ پیغامات تیار کیے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر باندرہ سی فرنٹ کے قریب چھپائے گئے دو موبائل فون بھی برآمد کرلیے جبکہ مبینہ جعلی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی گواہوں کی موجودگی میں قبضے میں لیے گئے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم کو بہار کے علاقے سیوان سے تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے PhonePe کے ذریعے موصول ہوئے جس کے بعد یہ رقم باندرہ میں ایک منی ٹرانسفر ایجنٹ کے ذریعے نقد وصول کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 336(3)، 351(3)، 353(2)، 271، 340 اور 248 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 66(C) اور 66(D) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق تحقیقات تاحال جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مبینہ جعلی دھمکی اور بھتہ خوری کی سازش میں ملزم اکیلا ملوث تھا یا اس کے ساتھ مزید افراد بھی شامل تھے۔

دوسری جانب سلمان خان آئندہ ریئلٹی شو ’بگ باس ہندی سیزن 20‘ کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہیں جس کا پریمیئر 6 ستمبر کو متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ