وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت انتہائی مشکل ریکوری آپریشن کے بعد اسپانٹک بیس کیمپ سے بحفاظت فضائی راستے سے اسکردو منتقل کردی گئی ہے، جو اسکردو سے لاہور منتقل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما اسما مشتاق کی میت اسپانٹک چوٹی سے بالآخر برآمد کرلی گئی
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کو غیر معمولی مشکل ریکوری آپریشن کے بعد اسپانٹک بیس کیمپ سے بحفاظت اسکردو پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت آئندہ دستیاب پرواز کے ذریعے لاہور منتقل کردی جائے گی۔
Dr Asma Mushtaq’s body has been safely airlifted from Spantik Base Camp to Skardu following an exceptionally difficult recovery operation. Subject to favourable weather conditions, it will be transported to Lahore on the next available flight.
We are deeply grateful to FCNA, the…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 7, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس مشکل آپریشن میں تعاون کرنے والے اداروں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف سی این اے، ارندو رضاکار ریسکیو ٹیم اور اس کوشش میں شامل تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کون تھیں؟
عطا تارڑ نے کہا کہ انتہائی دشوار حالات میں میت کی بحفاظت منتقلی کے لیے حصہ لینے والے تمام افراد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔














