بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں ہونے کے بعد ہفتے کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 600 روپے سستا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 457,136 روپے پر پہنچ گئی۔ (جمعہ کے روز فی تولہ قیمت میں 5,600 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ 456,736 روپے پر بند ہوئی تھی)۔
10 گرام سونا اور چاندی
343 روپے اضافے کے ساتھ 391,920 روپے پر فروخت ہوا۔
چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6,924 روپے فی تولہ ہو گئی۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت گر گئی
مقامی صرافہ بازار میں قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کا مہنگا ہونا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,346 ڈالر پر پہنچ گئی۔














