مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی و وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری طیارے کے نجی استعمال کا دفاع نہیں کریں گے، موجودہ حالات میں یہ انتہائی غلط فیصلہ تھا، تاہم ہمیں تنقید کرتے ہوئے اپنی باتوں میں توازن رکھنا چاہیے اور کسی ایک طرف نہیں ہوجانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمار مسعود نے کہا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، ایسے حالات میں مریم نواز کے جہاز کے استعمال سے لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے، پیٹرول کی قیمتیں کہاں ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، صحت کے مسائل ہیں اور دیگر بڑے مسائل موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جہاز کے استعمال اور دہشتگردی سے متعلق بیان پر دفاع

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی طرح ہم کہیں کہ یہ فیصلہ درست تھا، تب بھی لوگ ہرٹ ہوتے ہیں۔ امیر آدمی اور امیر آدمی کے اخراجات سے ہمارا سماج اسے ولن بنا دیتا ہے، اس لیے مریم نواز کے سرکاری طیارے کا نجی استعمال کسی بھی طور پر درست نہیں تھا۔

عمار مسعود کا کہنا تھا کہ دوسری طرف ہم میڈیا والے بھی عجیب دور میں رہتے ہیں جہاں ہم انتہائی پوزیشن لے لیتے ہیں۔ مریم نواز سے 20 سوال کیے گئے کہ وہ ان کا جواب دیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک وزیراعظم نے کہا تھا کہ 50 روپے لیٹر ہیلی کاپٹر چلتا ہے، اس وقت کتنے لوگوں نے 20 سوال کیے تھے؟ تاہم اس وقت بھی سوال پوچھے جانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بہت زیادہ کام کررہی ہیں اور بہت سے منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں، انہیں وقت بچانا ہوتا ہے، انہیں یقیناً جہاز کی ضرورت ہوگی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی جہاز کی ضرورت تھی، سہیل آفریدی کو بھی جہاز کی ضرورت ہے جو لاہور میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کراچی میں موومنٹ کررہے ہیں، اپنے صوبے کا کیا حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے طیارے کے اخراجات کا چیک، 55 روپے میں ہیلی کاپٹر چلانے والا چپ رہے، عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اخراجات کی بات ہوئی کہ اخراجات کیسے ہوتے ہیں، لیکن جب سے پتا چلا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات نواز شریف خود برداشت کرتے ہیں تو ‘ایسے بادل برسے کہ یہاں پر سب کو موت پڑی ہے’، کوئی نہیں بولا۔

عمار مسعود نے کہا کہ وہ مریم نواز کو ڈیفینڈ نہیں کررہے، تاہم ہمیں اپنی باتوں میں توازن رکھنا چاہیے اور کسی ایک طرف نہیں ہوجانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟