مریم نواز کے طیارے کے اخراجات کا چیک، 55 روپے میں ہیلی کاپٹر چلانے والا چپ رہے، عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سرکاری طیارے پر لندن جانے کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک دیے جانے کے معاملے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کو جواب دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری کی وضاحت

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چیک پر کلیئرنگ کی تاریخ کو لے کر خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا، پاکستان میں معمول کے مطابق چیک کی کلیئرنگ اگلے روز ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بینکوں کا معیاری طریقہ کار ہے، بینکوں میں رقم جمع ہونے کے بعد کلیئرنس اگلے دن ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا دورہ لندن، سرکاری طیارے کے مبینہ استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرکاری طیارے پر لندن جانے کے معاملے میں مریم نواز نے طیارے کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کا چیک دیا ہے، جس کیش ہونے کی تاریخ کل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو 55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلواتا تھا اور جس کے لیڈر نے اربوں روپے لگا دیے، وہ تو چپ ہی رہے تو بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

نیند کی کمی پوری کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

اداکارہ کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر سے دوسری شادی کرلی

’قاسم اور سلیمان کی امی کو شادی کی مبارکباد‘، طلال چوہدری کا جمائما گولڈ اسمتھ کے لیے خصوصی پیغام

لاہور ہائیکورٹ نے رضوان کی این سی سی آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟