راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 61 ملزمان گرفتار

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی راولپنڈی سرکل نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارن لون ریکوری اسکیم میں مبینہ طور پر ملوث 61 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ کارروائی کے دوران 155 لیپ ٹاپس اور 71 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک غیر قانونی کال سینٹر قائم ہونے کی اطلاع خفیہ ذرائع سے موصول ہوئی تھی، جہاں مبینہ طور پر بیرونِ ملک شہریوں کو غیر قانونی قرضوں کی وصولی کے نام پر دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارمغان کا کال سینٹر شہر کے 70 غیر قانونی کال سینٹر کا سہولت کار نکلا

اطلاع ملنے پر این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کال سینٹر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 61 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس بھی برآمد ہوئے، جبکہ تمام ڈیجیٹل آلات اور ان میں موجود ڈیٹا کو فورینزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر جعلی ریکوری ایجنٹس بن کر غیر ملکی شہریوں سے قرضوں کی وصولی کے نام پر رابطہ کرتے اور انہیں دھمکیاں دے کر رقوم وصول کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ سرگرمی کے باعث متاثرہ شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جبکہ ایسے غیر قانونی کال سینٹرز کی سرگرمیوں سے پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کے ساتھ ساتھ قبضے میں لیے گئے ڈیجیٹل آلات اور ڈیٹا کا تکنیکی و فرانزک تجزیہ جاری ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ اور عوام کے اعتماد کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کی کارروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گروہ کی مرکزی ملزمہ سمیت 2 افراد گرفتار

ان کے مطابق این سی سی آئی اے سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ ’شہری کسی بھی سائبر جرم کی اطلاع سائبر ہیلپ لائن 1799 پر یا قریبی این سی سی آئی اے سرکل میں دے سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے