دلجیت دوسانجھ کی ‘سانسوں کی مالا پہ’ کے ساتھ انصاف کیا، راحت فتح علی

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ‘سانسوں کی مالا پہ’ پیش کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دلجیت نے اس کلام کے ساتھ بھرپور انصاف کیا۔

راحت فتح علی خان نے گزشتہ روز ٹورنٹو میں اپنے کنسرٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے فنکار بھی نصرت فتح علی خان کے گیت گاتے ہوئے گھبرا جاتے ہیں، تاہم دلجیت نے اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق اسے دل سے اور شاندار انداز میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

انہوں نے کہا کہ دلجیت کی پیشکش کو دیکھا اور سنا بھی جاسکتا ہے، اس لیے وہ ان کی تعریف کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Canada Blogger Arzoo (@iarzoosyed)

دلجیت دوسانجھ نے 12 ستمبر کو لندن کے ویمبلی میدان میں پرفارم کیا تھا، جہاں وہ ویمبلی میں مرکزی پروگرام کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بن گئے۔ انہوں نے نصرت فتح علی خان کی قوالی ‘سانسوں کی مالا پہ’ پیش کی تو شائقین نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے قوالی گائی۔

دلجیت کا یہ انداز ان کی معمول کی موسیقی سے مختلف تھا، کیونکہ ان کے اپنے گانوں میں جدید موسیقی، خصوصاً ہپ ہاپ، کا رنگ نمایاں ہے۔ وہ روایتی لوک موسیقی کو ہپ ہاپ کے ساتھ جوڑ کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی گلوکار بن گئے

دلجیت دوسانجھ اس سے قبل بھی کئی اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2023 میں وہ کوچیلا میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بنے، جبکہ جون 2024 میں انہوں نے ‘دی ٹونائٹ شو ود جمی فیلن’ میں پہلی بار شرکت کی۔

اسی سال اکتوبر میں وہ ‘بل بورڈ میگزین’ کے سرورق پر جگہ بنانے والے پہلے جنوبی ایشیائی فنکار بھی بن گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے