لانگ مارچ کے پیش نظر پشاور اور ایبٹ آباد بورڈز کے 7 سے 10 اکتوبر تک کے امتحانات ملتوی

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک (ایس ایس سی) سالانہ دوم امتحانات 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک کے تمام پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع مرکزی و صوبائی قیادت غائب، کیا سہیل آفریدی کنٹینر پر تنہا رہ گئے؟

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق، ایس ایس سی سالانہ دوم اور اورینٹل لینگویجز امتحانات 2026 کے تحت 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد کے تمام پرچے پہلے سے جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے۔

ایبٹ آباد بورڈ کا نوٹیفکیشن

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ایس ایس سی سالانہ دوم امتحانات جو پہلے 7 اکتوبر 2026 سے شروع ہونے تھے اب 12 اکتوبر 2026 سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گے۔ 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر 2026 کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ایبٹ آباد بورڈ کے ترجمان کے مطابق 12 اکتوبر 2026 کو جماعت دہم کا پہلا پرچہ (فزکس) مقررہ وقت پر ہوگا اور امتحانات 27 اکتوبر تک سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ غریب عوام کی پریشانیاں مزید بڑھادے گا، خیبر کے نوجوانوں کا تبصرہ

تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹینڈینٹس، ڈپٹی سپرنٹینڈینٹس اور امتحانی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 9 اکتوبر 2026 کو پریپریشن ڈے کے طور پر اپنے متعلقہ مراکز میں حاضری یقینی بنائیں۔

طلبہ و طالبات کے لیے ہدایات

دونوں تعلیمی بورڈز نے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کرنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پی ٹی آئی سے کون سے 7 مطالبات کیے؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں پر توجہ نہ دیں اور امتحانات سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے بورڈز کے سرکاری ذرائع اور ویب سائٹس سے باخبر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp