اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کی لاش گرین بیلٹ سے برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی: ’ٹریل 5 بھی اب محفوظ نہیں‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق طالبہ کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے جو جی 10 میں گلستان پلازہ کے فلیٹ نمبر 8 میں رہائش پذیر تھی۔ طالبہ کی لاش پرانی ٹریفک پولیس چیک پوسٹ کے قریب گرین بیلٹ سے ملی۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق لائبہ نے تعلیمی ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کیے تھے تاہم مبینہ طور پر اس کے ساتھ دھوکا دہی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: ’بیٹے نے والدین کو پھانسی دے کر لاشیں کنویں میں پھینک دیں‘
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔














