نواز شریف لندن روانہ، 5 روز قیام اور طبی معائنے کا امکان

ہفتہ 10 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 5 روز قیام کریں گے اور اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ دورے کے دوران وہ طبی معائنے کے علاوہ دیگر ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں نواز شریف 15 نومبر 2025 کو علاج اور طبی معائنے کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے اور 19 نومبر 2025 کو وطن واپس پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp