وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر مشاورت

ہفتہ 10 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت ہوگئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی، جسے مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلیا تھا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثنا اللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بھول گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp