کینیڈا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع فوجی اڈے وین رائٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی نے ہفتے کی شب بتایا کہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا اور یورپ جمہوریتوں کے تحفظ کے لیے اتحاد بنائیں، مارک کارنی

ڈیوڈ میک گنٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے اور افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ فوجی اڈے پر ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

تاحال حکام نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد یا واقعے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی کا کہنا تھا کہ حکام آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: باربی کیو سے شروع ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کرگیا، بھارتی نژاد مالک مکان گرفتار، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ وین رائٹ فوجی اڈا کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ہے اور ایڈمنٹن شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع یہ اڈا ملک کے مصروف ترین فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp