39 برس کی عمر میں بھی لیونل میسی کی پھرتی برقرار، 4 منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو فتح دلوادی

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیونل میسی کی شاندار کارکردگی اور صرف 4 منٹ کے اندر 2 گولز کی بدولت انٹرمیامی نے اٹلانٹا یونائیٹڈ کو 1-3 سے شکست دے کر میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی ہے۔

اٹلانٹا کے اسی اسٹیڈیم میں جہاں جولائی میں لیونل میسی نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح دلانے میں مدد کی تھی، میسی نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میچ کے 56 ویں منٹ میں جرمین برٹیرامے کے پاس پر میسی نے اٹلانٹا کے دفاع کو چھکاتے ہوئے بائیں پاؤں سے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس کے بعد 60 ویں منٹ میں میسی نے لوئس سواریز کے پاس کو گرفت میں لیتے ہوئے جونیئر الونسو کو چکمہ دیا اور اٹلانٹا کے گول کیپر لوکاس ہوئوس کو مات دے کر اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغا۔ ارجنٹائن ٹیم سے جذباتی الوداعی کے بعد میسی کے 3 میچوں میں اب 4 گولز ہو چکے ہیں۔

ٹاپ اسکورر اور اسسٹ کے نئے ریکارڈز

39 سالہ سپر اسٹار لیونل میسی ایم ایل ایس ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں 25 گولز کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر موجود ہیں، جو ایف سی ڈیلاس کے کروئشین اسٹرائیکر پیٹر موسا اور فلاڈیلفیا کے ملان ایلوسکی سے 6 گولز آگے ہیں۔

میچ کے پہلے ہاف کے 45 ویں منٹ میں میسی نے سواریز کو ہیڈر پاس دیا جن کی مدد سے جرمین برٹیرامے نے گول کر کے میامی کو 0-1 کی برتری دلائی۔

اس اسسٹ کے ساتھ میسی ایل اے ایف سی کے سون ہیونگ من کے ساتھ اسسٹ کی فہرست میں سب سے اوپر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میسی ایم ایل ایس کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل 3 سیزنز میں 15 یا اس سے زیادہ اسسٹس فراہم کیے ہیں۔

نگران کوچ اور دیگر ٹیموں کی صورتحال

کرسٹین ‘کیلی‘ گونزالیز کے زیرِ نگرانی انٹرمیامی نے مسلسل تیسری فتح سمیٹی ہے، جن انہوں نے گزشتہ ماہ ہی بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی نے والد کو الوداع کہہ دیا، ساتھی کھلاڑی بھی تعزیتی اجتماع میں شریک

انٹرمیامی بدھ کو ہی پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے۔ اٹلانٹا کی جانب سے فافا پیکالٹ نے 89 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کیا، تاہم ایسٹرن کانفرنس میں دوسرے زیریں نمبر پر موجود جیرارڈو مارٹینو کی ٹیم کے لیے پلے آف تک پہنچنا اب مشکل نظر آ رہا ہے۔

سینٹ لوئس کا تاریخی سفر اختتام پذیر

دوسری جانب منیسوٹا کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کے بعد سینٹ لوئس سٹی کا ایم ایل ایس کا ریکارڈ برابر کرنے والا مسلسل 19 میچوں میں ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

منیسوٹا کے کینیڈین کھلاڑی مارکس کالڈیرا نے 86 ویں منٹ میں میچ جتانے والا گول کیا، جبکہ اس سے قبل سینٹ لوئس کی طرف سے برازیلی فارورڈ رافائل ناوارو اور جنوبی کوریائی ونگر جیونگ سانگ بن نے گول کیے تھے۔

منیسوٹا کی جانب سے ازیل جیکسن نے 49 ویں منٹ اور کیلوین یبوآہ نے 68 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا تھا۔

2023 کے بعد پہلی بار پلے آف میں پہنچنے والی سینٹ لوئس کی ٹیم ایم ایل ایس کا ناقابلِ شکست رہنے کا انفرادی ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئی جو وہ کولمبس، ڈیلاس اور انٹرمیامی کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اس کے ساتھ ہی تمام مقابلے ملا کر ان کا مسلسل 21 میچوں میں ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

فلاڈیلفیا کی بہترین پیش رفت

فلاڈیلفیا یونین کا مسلسل 15 میچوں میں ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ چارلوٹ کے خلاف 2-2 کے ڈرا کے ساتھ جاری رہا۔

 24 مئی کو میامی کے ہاتھوں 4-6 سے شکست کے بعد سے، ہیڈ کوچریان ریکٹر کے چارج سنبھالنے کے بعد سے فلاڈیلفیا نے 12 میچز جیتے اور 3 ڈرا کھیلے اور ممکنہ 45 میں سے 39 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں روبوٹک سرجری کی تیسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، سرجنز کو جدید جراحی تکنیکوں کی عملی تربیت

مزاحمتی سیاست نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، قیادت 11 اکتوبر کے بعد کوئی لائحہ عمل نہ دے سکی، شوکت یوسف زئی

قومی اسمبلی کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، راجا خرم نواز کے بیٹے کا نام سامنے آگیا، اسپیکر ایاز صادق کا نوٹس

فرانس جل رہا ہے، ذمہ دار تارکین وطن، سرحدیں مکمل بند کرنا ہوں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بیان وائرل

کے پی میں ایمرجنسی کا تعلق معدنیات سے جوڑنا افسوسناک، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کے شواہد جلد سامنے لائیں گے، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں