اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار کم رکھی جائے اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اپنی لین میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟
ٹریفک پولیس نے دورانِ ڈرائیونگ سائیڈ مرر، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال پر زور دیا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں چلنے اور ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ شہری ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔











