اسلام آباد میں بوندا باندی، سرد ہواؤں سے موسم خوشگوار، بارش کا سلسلہ مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی، آسمان پر چھائے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کا ویک اینڈ بھی خوشگوار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے بعض بالائی علاقوں، جن میں راولپنڈی، اٹک اور جہلم شامل ہیں، وہاں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ویک اینڈ پر مری، گلیات اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرنے والوں کو سفر سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری اور تازہ صورت حال معلوم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ موسم کی خرابی یا ٹریفک کی ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے