اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار کم رکھی جائے اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اپنی لین میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

ٹریفک پولیس نے دورانِ ڈرائیونگ سائیڈ مرر، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال پر زور دیا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں چلنے اور ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ شہری ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نہار منہ زیتون کا تیل پینا کیا واقعی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے؟

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے