گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانکی شریف نوشہرہ میں سابق وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی، این ایف سی فنڈز مل ‘جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ملاقات کے بعد دونوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک سے صوبے کے سیاسی اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ان کا طویل سیاسی تجربہ ہے اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کیا۔ تمام سیاسی رہنماؤں اور مشیران کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی ترقی یقینی بنانی ہوگی۔

گورنر نے بتایا کہ تاریخ کی سب سے بڑی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا جس میں فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے سامنے اپنے صوبے کا مقدمہ پیش کیا۔ وفاق نے صوبے کے لیے 160 ارب روپے کے الگ ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا اور گندم کا مسئلہ حل کیا جبکہ این ایف سی کے واجب الادا فنڈز بھی بہت جلد مل جائیں گے۔ وفاق اور صوبے کا مل کر کام کرنے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔

کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ نہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں ان سے صوبے کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی ہے اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کیے اب ان کو آگے لے کر جانا ہے۔

مزید پڑھیے: بلاول بھٹو سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، پشاور اسکول سانحے پر بریفنگ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی آزاد ہوں اور کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا اور سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا لیکن حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

پی ٹی آئی کے سابق رہنما و سابق صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی اور صوبائی حکومت کے خاتمے کی ذمہ دار بھی خود پی ٹی آئی ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟