اسرائیل کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستانی مندوب کو سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی نائب مستقل مندوب آدی فرجون نے پاکستانی مندوب کی موجودگی میں کہا کہ اسرائیل کو پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال، جبری گمشدگیاں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروپوں کے خلاف تشدد پر تشویش ہے۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے  پاکستان کے چوتھے جائزے کے دوران اسرائیل کی پیش کردہ تمام سفارشات کو فقط نوٹ کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے حوالے سےآئی ایم ایف کو  کل 340 سفارشات موصول ہوئی، جن میں سے 253 کو پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ 87 کو صرف نوٹ کیا گیا جن میں اسرائیل کی سفارشات بھی شامل تھیں۔

آدمی فرجون نے کہا کہ  یہ ضروری ہے کہ پاکستان من مانی گرفتاریوں، تشدد جیسے ناروا سلوک کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے  اور سزائے موت کے وسیع استعمال کو ختم کرنے میں  ہماری سفارشات پر عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی معیار کے مطابق ہم جنس پرستی کے قانونی تحفظ سمیت جنسی رجحانات اور صنفی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنے کے لیے قانون سازی کرے ۔

اسرائیلی مندوب نے مزید کہا کہ  جنوری 2023 میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے توہین مذہب کے  قوانین کو سخت کرنے کی قرارداد منظور کی جو اکثر اقلیتیوں کو جبرکا نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس خبر پر انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پیر کو پاکستان کی یونیورسل پیریوڈک رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانیے کا سیاسی محرک بنیادی طور پر سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔’فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی طویل تاریخ پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ میں اسرائیلی مشورے کی یقینی طور پر کوئی ضرورت نہیں سمجھتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز