صحرائی ریاست میں گندم کی کاشت، زرعی ملک میں گندم کی قلت

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شارجہ کے بنجر صحرا جہاں ایک زمانے میں کاشت کاری اور ہریالی ناممکن سی بات لگتی تھی اب وہاں دوردور تک سبزہ ہی سبزہ ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی زراعت کو 2022 میں خاص طور پر تباہ کن سیلاب  سے شدید نقصان پہنچا ہے اس کے علاہ غیر موثر پالیسیاں بھی اس کی بنیادی وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک بحث اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ہے جہاں صارفین متحدہ عرب امارات کے صحراوں میں اگنے والی گندم کو موضوع گفتگو بنائے ہوئے ہیں۔

 ٹوئٹر پر صارف محمد محسن نے دی نیشنل کی ویڈیو رپورٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا شارجہ سالانہ 1.7 ملین ٹن گندم درآمد کرتا ہے۔ شارجہ کے کسانوں اور زرعی سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار 400 ہیکٹر رقبہ پہ کیڑے مار ادویات اور کیمیکلز سے پاک گندم کی فصل تیار کی ہے جس کی مارچ میں کٹائی ہوگی اور مئی
میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ مستقبل میں شارجہ کا 1900  ہیکٹر پر کاشت کا منصوبہ ہے ۔

بحث آگے بڑھی تو پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی موضوع بن گئیں۔  صارفین کا کہنا تھا پاکستان پہلے ہی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم زرعی پیداواری صلاحیت کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ رہی سہی کسر ہاوسنگ سوسائٹیز نے پوری کردی ہے ۔

ایک صارف نے لکھا وہ صحرا میں فصلیں اگا رہے ہیں اور یہاں زرعی زمینوں پر سوسائیٹیاں بن رہی ہیں ۔ وہ خوراک میں خود کفیل ہو جائیں گے اور یہاں لوگ کھانے کو ترسیں گے

پاکستان کی معشیت اور گندم کی بڑھتی ہوئی درآمدات کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ
واہ اللہ کی شان اور پاکستان ہے جو زرعی ملک ہے اور گندم کو ترس رہا ہے

متحدہ عرب امارات بنجر ملک ہے جہاں اب غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گندم کاشت کی جا رہی ہے۔ امارات اپنی خوراک کا قریباً 90 فیصد درآمد کرتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ریوٹرز کے مطابق ابوظہبی نے 2022 میں قریباً 1,000 ایکڑ پر مشتمل ملیہا فارم کا آغاز کیا۔ جس میں آبپاشی کے لیے صاف پانی کا استعمال کیا گیا۔

امارات کی عرب خلیجی فیڈریشن نے گزشتہ سال 1.8 ملین ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، شارجہ سے قریباً 364,000  ٹن گندم درآمد کی گئی۔ ملیہا فارموں سے سالانہ قریباً 1,700  ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے تیل پیدا کرنے والے ملک میں کاشت کاری کو بڑھانے کا مقصد گندم کے حوالے سے خود کفیل ہونا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان