سابق بالی وڈ اسٹار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے کہا ہے وہ اپنے والد کے ساتھ دل کھول کر ہنسا کرتے تھے تاہم والد کی وفات کے بعد حالات بدل گئے ہیں اور ان کی ہنسی بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔
اداکار عرفان خان کے صاحبزادے بابل خان نیٹ فلیکس پر آنے والی فلم ’قلعہ‘ سے فلموں کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، ان کی نئی آنے والی پیشکش ‘فرائیڈے نائٹ پلان’ ہے، یہ پیشکش اپنے آپ کو تلاش کرنے کی کہانی ہے، ‘فرائیڈے نائٹ پلان’ کو وتسل نیلا کانتن نے ڈائریکٹ کیا ہے جو 1 ستمبر 2023 سے نیٹ فلیکس پر دستیاب ہو گی۔
بابل خان نے بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے والد عرفان خان کے انتقال کو 3 سال ہو گئے لیکن وہ اب بھی سب کے دلوں میں زندہ ہیں۔
بابل خان اپنے والد عرفان خان کے ساتھ گزارے ہوئے ہر لمحے کی قدر کرتا ہے، انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مرحوم والد عرفان خان کے ساتھ اپنا دل کھول کر ہنسا کرتے تھے۔
انڈین ایکسپریس سے ایک انٹرویو میں بابل خان سے پوچھا گیا کہ جب اداکار (عرفان خان) زندہ تھے تو آپ نے ان کے ساتھ ہنسی شیئر کی؟
جواب میں بابل خان نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ دل کھول کر ہنستے تھے، وہ ہنسی ایسی ہوتی تھی کہ والد کی وفات کے وہ دوبارہ کبھی اس طرح نہیں ہنسے، جب آپ کسی کو کھو دیتے ہیں تو جس طرح اس کے کھونے سے پہلے ہنستے ہیں تو بعد میں اس طرح نہیں ہنس سکتے۔
واضح کہ سابق بالی وڈ اداکار عرفان خان اپریل 2020 میں وفات پا گئے تھے۔














