تنیشا نے مرنے سے قبل شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟ مبینہ فون کال لیک ہوگئی

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

24 دسمبر کو خودکشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تنیشا شرما اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کی والدہ کے درمیان ہوئی مبینہ فون کال لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا پر ایک آڈیو زیر گردش ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں آواز تنیشا کی ہے جو کہ شیزان کی والدہ کہکشان فیضی سے بات کررہی ہیں۔

آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ تنیشا کہتی ہیں ‘اماں آپ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں، اس لیے میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ہر بات شیئر کروں، اس لیے میرے ذہن میں جو بھی ہوگا آپ کو بتاؤں گی’۔

تنیشا کو مزید کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘پتا نہیں، مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے’۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شیزان سمیت تنیشا بھی کہکشاں فیضی کو اماں کہہ کرپکارتی تھیں جب کہ شیزان کی بڑی بہن شفق کو آپی کہا کرتی تھیں۔

شیزان کی والدہ کہکشان فیضی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘تنیشا کی والدہ ونیتا ہمیں بے انتہا بے عزت کرتی تھیں لیکن ہم نے کبھی کچھ نہیں کہا، میرا بچہ معصوم ہے اور وہ جیل میں ہے، تنیشا میری بیٹی جیسی تھی، ونیتا جی، آپ کی بیٹی نے خودکشی کرلی اب آپ چاہتی ہیں میرا بیٹا بھی خودکشی کرلے؟’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب