فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سینز کی تیز رفتاری کام آگئی، قیمتی گھڑی بازیاب

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سینز جونیئر کی تقریباً ساڑھے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی تاہم انہوں نے اپنی گاڑی میں پیچھا کرکے چور پکڑلیے۔

 فارمولا ون فیراری ڈرائیور کارلوس سینز جونیئرنے  گھڑی چوری ہونے پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور انہیں جالیا۔ اس طرح فارمولا ون کی دنیا میں اپنی تیز رفتار کی وجہ سے پہچانے جانے والے کارلوس سینز جونیئر نے ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اتنے ہی برق رفتار ہیں۔

اٹیلین گرینڈ پکس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد  کارلوس سینز جونیئرکی گھڑی چوری ہوئی لیکن وہ انہیں وقت پر واپس بھی مل گئی۔

ای ایس پی این کے مطابق ڈٓاکووں نے کارلوس کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ میلان کے ارمانی ہوٹل سے نکل رہے تھے۔ ان کے ٹرینر اور آس پاس کے کچھ لوگ چوری کے وقت اسی جگہ موجود تھے جنہوں نے ڈاکو پکڑنے میں کارلوس کی مدد کی۔

واقعے کی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کارلوس چور کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جس کے بعد پولیس فوراً ڈاکو کو پکڑ لیتی ہے۔ اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کارلوس نے اپنے مداحوں کا سوشل میڈیا پر پولیس کو اطلاع دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ بد قسمتی سے پیش آیا لیکن اب سب ٹھیک ہے۔

کارلوس کا پورا نام کارلوس سانز وازکوز ڈی کاسترو ہے اور وہ فارمولا ون ریس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ اسپین کے شہر میڈرڈ میں یکم ستمبر 1994 کو پیدا ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف سے بہتر ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟