کترینہ کیف نے اپنے مداحوں کو کیا ’ویک اینڈ ٹریٹ‘ دیا؟

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کترینہ کیف نے ایک بیوٹی ایونٹ میں اپنے اسٹائلش انداز سے نہ صرف مداحوں کو محظوظ کیا بلکہ انہیں حیران بھی کردیا۔ ان کے لباس میں ٹینک ٹاپ، اسٹائلش بلیزر اور نیلے رنگ کی جینز شامل ہیں۔ کترینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کو ویک اینڈ ٹریٹ دیا ہے۔

کترینہ کیف نے ہفتہ کے روز ایک بیوٹی ایونٹ میں شرکت کی جس نے فیشن کے شائقین کو حیران کردیا۔ کترینہ ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو کسی بھی لباس کو ٹرینڈ میں بدل سکتی ہیں، اداکارہ فی الحال اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔

کترینہ اگرچہ سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن جب بھی وہ کچھ نیا کرتی ہیں شہ سرخیوں میں آنا یقینی بناتی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر حیرت انگیز تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ پوسٹ میں کترینہ اسٹائلش لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ وہ اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلکشی بھی بڑھا رہی ہیں۔

کترینہ کی پوسٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور چند گھنٹوں میں ہی 8 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور مداحوں کی جانب سے بے شمار تبصرے کیے گئے جو ان کے نئے روپ پر خوشی کا اظہار کرنے سے باز نہ آ سکے۔

مشہور فیشن اسٹائلسٹ پریانکا کپاڈیہ اور ہیئر اسٹائلسٹ امیت ٹھاکر کی مدد سے کترینہ نے سونے کے زیورات کے ساتھ نیا روپ دھارا، جس میں دل کی شکل کا ہار بھی شامل ہے۔ آئی شیڈو، کاجل والی پلکیں، سیاہ بھنویں، سرخ گالوں اور گلابی رنگ کی لپ اسٹک کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو خوب لبھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘