چیف جسٹس کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے نائب صدر نبی بخش جمانی کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی وزارت تعلیم کو لکھے اپنے خط میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے نائب صدر نبی بخش جمانی کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ ایونیورسٹی بدانتظامی کی وجہ سے اپنا بین الاقوامی معیار کھو چکی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خط کی کاپی چیف جسٹس شریعت کورٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کی ہے، خط میں ان کا موقف ہے کہ کئی سالوں سے جاری بدانتظامی کے باعث انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہوچکی ہیں، ان کی درخواست پر 3 سال بعد صدر مملکت نے 30 نومبر کو بورڈ ممبرز کا اجلاس بلانے کا کہا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا موقف ہے کہ وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے ان کے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر اور 13 اکتوبر کو یونیورسٹی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ خطوط کا جواب نہ دینا اس بات کا غماز ہے کہ نائب صدر غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں۔

’نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کے لیے تھی مگر وہ تاحال عہدے پر براجمان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیں،  اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کی تعیناتی اور میرے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم