اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے رینجر اہلکار دوران ڈیوٹی گر کر شہید ہو گیا، رینجر اہلکار عطا اللہ کا پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
رینجر اہلکار عطا اللہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت پر اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اچانک چھت سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا، عطا اللہ کو زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
عطا اللہ شاہ کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم اسپتال میں ان کا پوسٹمارٹم اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔