صدر نے کے پی الیکشن کی تاریخ دیکر آئینی اختیار سے تجاوز کیا ، عارف علوی کے وکیل کا اعتراف

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ صدرمملکت نےفیصلہ کیا ہے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں۔

انہوں نے  بتایا کہ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کی تو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا بھی گورنر ہی کا اختیار ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تک صدر مملکت نے کےپی کی حد تک ایڈوائس واپس کیوں نہیں لی؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ صدر مملکت جلد ایڈوائس واپس لیں گے۔

صدر کے وکیل نے اعتراف کیا کہ صدر کے پاس کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، انہوں نے کے پی میں تاریخ دے کر آئینی اختیار سے تجاوز کیا۔

اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا صدر نےتاریخ کا اعلان کرکے ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین نہیں کی؟

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صدر مملکت ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان میں ایندھن کی قلت نہیں ہونے دی، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں