اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع، 6 امیدوار میدان میں، پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کا امکان بھی زیر بحث

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا باضابطہ عمل شروع ہو گیا ہے۔ موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری پانچ سالہ مدت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ نئے سربراہ یکم جنوری 2027 سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انتخابی عمل کے تحت امیدوار رکن ممالک کی نامزدگی پر اپنا وژن اور ترجیحات پیش کر رہے ہیں، جس کے بعد سلامتی کونسل نئے سیکریٹری جنرل کے نام کی سفارش کرے گی اور جنرل اسمبلی اس کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

اب تک 6 شخصیات اس عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ ان میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی (ارجنٹینا)، اقوام متحدہ کی تجارتی و ترقیاتی کانفرنس کی سیکریٹری جنرل ربیکا گرینسپین (کوسٹا ریکا)، چلی کی سابق صدر اور اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باشلے، سینیگال کے سابق صدر ماکی سال، ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ اور جنرل اسمبلی کی سابق صدر ماریا فرنانڈا ایسپینوسا، اور گیانا کی سابق وزیر خارجہ و اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیرولین روڈریگز برکیٹ شامل ہیں۔

امیدوار مختلف عوامی مکالموں اور اجلاسوں میں اپنا پروگرام پیش کر رہے ہیں۔ بیشتر امیدواروں نے اقوام متحدہ میں اصلاحات، عالمی تنازعات کے حل، انسانی حقوق کے فروغ، مالی بحران سے نمٹنے اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کو اپنی ترجیحات قرار دیا ہے۔

سفارتی حلقوں میں ربیکا گرینسپین، رافیل گروسی اور مشیل باشلے کو نسبتاً مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال کسی ایک امیدوار کو واضح فیورٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حتمی فیصلہ بڑی حد تک سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان، امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے اتفاق رائے پر منحصر ہوگا، کیونکہ ان میں سے کسی بھی ملک کا ویٹو کسی امیدوار کی کامیابی کی راہ روک سکتا ہے۔

یہ انتخاب ایک اور وجہ سے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اقوام متحدہ کی تقریباً 80 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی خاتون سیکریٹری جنرل منتخب نہیں ہو سکی۔ اس بار متعدد بااثر خواتین امیدوار میدان میں ہونے کے باعث عالمی سفارتی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ آیا پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی قیادت کسی خاتون کے سپرد کی جائے گی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟