کورونا جے این ون وییرینٹ کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزارت صحت

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا جے این ون وییرینٹ کے ابھی تک مجموعی طور پر 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ لیب نے 8، آغا خان یونیورسٹی نے 5 اور ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ وزارت صحت  کرونا کے نئے وییرینٹ کی خصوصی طور پر نگرانی کر رہی ہے۔ نئے ویرینٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ یہ ویرینٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہوا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔ قومی ادارہ صحت نے موسمی معمول کے تحت کالی کھانسی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کیوںکہ سردیوں کے مہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے جبکہ ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ حفظان صحت کے سادہ طریقے بھی اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار