سری لنکا کو رواں ماہ کے اواخر میں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کی توقع

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ رواں ماہ کے تیسرے یا چوتھے ہفتے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے2.9ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی حتمی منظوری کی توقع ہے۔

دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا کے صدر نے منگل کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ معیشت میں بہتری کے آثار ہیں لیکن ملک کے پاس اب بھی اپنی تمام درآمدات کے لئے مطلوبہ غیر ملکی کرنسی نہیں ہے۔ اسی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت اہم ہوگیا ہے تاکہ فنڈز دینے والے دیگر ادارے بھی فنڈز جاری کرنا شروع کریں۔

سری لنکا نے گزشتہ اپریل میں اپنے 46بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے کی ادائیگی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوگیا تھا ، نتیجتاً  ملک کو مہینوں خوراک اور پیٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

وکرما سنگھے حکومت نے ٹیکسوں میں زبردست اضافہ کیا، پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کر دی اور آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے خسارے میں چلنے والے ریاستی ادارے فروخت کرنے کا منصوب بنایا ہے۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت سری لنکا کو سب سے زیادہ  قرض دینے والے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2020کے آخر تک سری لنکا نے چین کے ایگزم بنک کا 2.83بلین ڈالر کا قرضہ ادا کرنا تھا۔ جبکہ 2022کے آخر تک چینی قرض دہندگان کا 7.4بلین ڈالر ادا کرنا تھا۔

صدر وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو 2029تک ہر سال اوسطاً6بلین ڈالر ادا کرنے ہوں گے اور اسے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک رہنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار