گلگت: گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مُہم دھرنے میں تبدیل

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی مہم گلگت میں دھرنے کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ ضلع غذر، ہنزہ اور نگر کے مظاہرین بھی ریلیوں کی شکل میں گلگت اتحاد چوک پنڈال میں شامل ہوگئے۔ اتحاد چوک میں ہزاروں افراد کے اجتماع کی وجہ سے معمولات زندگی بڑی طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سگنلز کی بندش کو بھی تیسرا روز ہے۔

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حکومتی اقدامات بشمول گندم سبسڈی نئے نرخ، بجلی قلت، ٹیکسز کے نفاذ کی کوششوں سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے مرحلہ وار تحریک کا اعلان کردیا گیا تھا۔ سکردو یادگار چوک میں 1 ماہ سے زائد عرصے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے ہیں اور تاحال گھروں کا رخ نہیں کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شدت اس وقت آئی جب اپوزیشن رکن جی بی اسمبلی نواز خان ناجی نے مظاہرین سے دھواں دار خطاب کیا جبکہ دیگر اضلاع کے قافلے گلگت پہنچ گئے جن کا بھرپور نعروں میں استقبال کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر احسان علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہمارا عوامی چارٹر آف ڈیمانڈ سب کے سامنے واضح ہے جس میں کسی قسم کا خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع یک زبان ہوکر اس چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کررہے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے کہ جو حکومت کے استطاعت سے باہر ہو۔ حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے خود ان کے لیے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

احسان علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں محرومیوں کی طویل داستان ہے، 75 برس تک علاقے کے عوام کو کسی بھی قسم کے حقوق میسر نہیں رہے ہیں۔ یہاں کے بے شمار وسائل پر مقامی کوئی فرد یا ادارے مجاز ہی نہیں کہ ان پر ہاتھ لگا سکے۔ ایسے میں سستا گندم بھی ہم سے چھینا جاتا ہے تو احتجاج کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، فوری اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا حکم

2 سال کی عمر سے پہلے کم چینی کھانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین